پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز عائشہ فاروق کی تنظیم برائے اقتصادی تعاون وترقی کے وفد سے گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ایف بی آر کی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز عائشہ فاروق نے معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (اوای سی ڈی)کے وفد سے اجلاس کے موقع پرکہی۔ ایف بی آرکی جانب سے جمعہ کویہاں جاری بیان کے مطابق آرگنائزیشن آف اکنامک کو وآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے وفد نے آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کو خفیہ رکھنے اور ڈیٹا کی حفاظت کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے 23 اپریل سے 25 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔

او ای سی ڈی کا وفد ٹیکس پالیسی ایڈوائزر گڈرن جینی جانزڈوتر، انفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ کی ٹیکنیکل ایڈوائزر جسمینہ ٹرجکووسکی روسو، ان لینڈ ریونیو اتھارٹی آف سنگاپور کے سینئر آرکیٹیکٹ ٹوہ جن شیونگ اور ماریشیس ریونیو اتھارٹی کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن ہیڈ ایشون لکوو پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

وفد کے ساتھ تفصیلی ملاقاتوں کی صدارت ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز عائشہ فاروق نے کی۔

ان ملاقاتوں میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکسز کے ممبران کے علاوہ پرال اورایف بی آر کے آئی ٹی ونگ کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ عائشہ فاروق نے وفد کے اراکین کو خوش آمدید کہا اور باہمی فائدے کے لئے معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔سہ روزہ سیشنزمیں متعلقہ افسران نے شرکت کی جس میں ایف بی آر میں ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے اپنائی گئی پالیسیوں اور انفارمیشن سیکورٹی فریم ورک پر بات چیت کی گئی۔

وفد نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ڈیٹا سنٹر، سیکورٹی آپریشنز سنٹر اور آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن سنٹر کے ساتھ ساتھ اے ای او آئی زون اسلام آباد کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر آئی ٹی اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز کے ساتھ ایک مشترکہ سیشن بھی منعقد کیا گیا۔اس سیشن میں جائزہ ٹیم نے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے حوالے سے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط