وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات

منگل 30 اپریل 2024 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر نے ملاقات کی ہے ۔ منگل کو وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس کے ٹیم لیڈر رضوان اعظم اور وزارت اقتصادی امور کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اقتصادی امور نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کا پاکستانی عوام کو فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت اور مدد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر 2022 کے سیلاب کے دوران اہم امداد فراہم کرنے میں ایف سی ڈی او کے کردار اور انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ کے لیے ان کی حمایت کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایف سی ڈی او کے ساتھ جاری تعاون کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترقیاتی ڈائریکٹر نے غربت میں کمی، موسمیاتی تبدیلی، مالیاتی آلات، اور مالیاتی نظام اور احتساب جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مضبوط شراکت داری اور باہمی تعاون کی کوششوں پر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان اہم شعبوں میں حکومت پاکستان اور ایف سی ڈی او کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور وزارت اقتصادی امور کے ساتھ مل کر سماجی شعبے کے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے جدید گرین فنانسنگ آلات کی دریافت میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران فاقی وزیر احد چیمہ نے قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایک اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، پاکستان کی بیوروکریسی کی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے بیوروکریٹک نظام کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے برطانیہ کی بیوروکریسی پر مبنی تربیتی پروگراموں کے بہترین نئے مواقعے تلاش کرنے کی تجویز پیش کی۔

ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کی حمایت کے بارے میں مکمل آمادگی کااظہار کیا۔ انہوں نے ان شعبوں کا بھی بالخصوص ذکر کیا جہاں پبلک ایڈمنسٹریشن میں برطانیہ کی مہارت کو پاکستان کے بیوروکریٹک نظام کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ملاقات کے اختتام میں وفاقی وزیر نے معزز مہمان اور ان کے وفدکا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص موسمیاتی فنانس، آفات کے خاتمے، اور سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو میں مالی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے بجٹ سے باہر کے منصوبوں کی بہتر نمائش اور ایف سی ڈی او کے منصوبوں اور قومی ترقی کے مقاصد کے مابین صف بندی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا