چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

منگل 7 مئی 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چھنگڈو میں واقع پاکستان نیشنل پویلین میں ہیٹ ٹریٹڈ پاکستانی بیف کی نمائش کی گئی۔پاکستانی نیشنل پویلین کے آپریٹر چھنگڈو ژیکسی ٹریڈ کمپنی کے سی ای او لیو جون نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو ٹیلی فون انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی بیف کی کھیپ کا وزن 500 کلوگرام تھا اور یہ چین کے جنوب مغربی صوبوں یوننان، گوئیژو اور سیچوان میں ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے لیے نمونے کے طور پر تھا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ(جی اے سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 14 ہزار 252 ڈالر مالیت کا پاکستانی بیف چین درآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق معمولی حجم کے باوجود پویلین آپریٹر اعتماد کا اظہار کرتا ہے کیونکہ پاکستانی بیف نے ڈسٹری بیوٹرز میں دلچسپی پیدا کی ہے۔

بہت سارے تھوک فروش یہاں پاکستانی بیف کے لیے آئے ہیں۔ لیو نے سی ای این کو بتایا کہ ایک دن ایک ڈسٹری بیوٹر نے نمونے کا ڈبہ آزمانے کے بعد میرے ساتھ دو ٹن پاکستانی بیف پہلے سے آرڈر کیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق لیو نے کہا کہ موجودہ مرحلے کو بیف کے معیار اور ذائقے پر مارکیٹ کے ردعمل کو جانچنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور مارکیٹ کے ردعمل پر منحصر درآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اگلے مرحلے میں لیو پاکستانی سپلائرز کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ لیو نے کہا کہ ہم پاکستانی بیف سپلائرز کو براہ راست بات چیت اور تجارتی عمل کو ہموار کرنے کے لئے پویلین میں آفس قائم کرنے کی دعوت دینے کے لئے کام کریں گے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی ہیٹ ٹریٹڈ بیف کو جون 2023 ء میں چینی مارکیٹ تک رسائی دی گئی تھی اور پاکستانی بیف کی پہلی کھیپ جنوری 2024 ء میں چین درآمد کی گئی تھی۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چھنگڈو میں 2023 ء میں شروع ہونے والا پاکستانی نیشنل پویلین پاکستان کی زرعی اور ثقافتی مصنوعات کی نمائش کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ پاکستانی کاروباری اداروں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جس کا مقصد چینی مارکیٹ میں داخل ہونا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا