صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

بدھ 8 مئی 2024 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب روزگار سکیم،سمال انڈسٹریل سٹیٹس کی آباد کاری، ترقیاتی امور اور پیسک کے دیگر ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سدرہ یونس نے پیسک کے معاملات بارے بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب روزگار سکیم کے ایمپیکٹ اسیسمنٹ کیلئے فرمزکی پری کوالیفیکیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔صوبائی وزیرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل سٹیٹس کی آباد کاری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، نئی انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کی بجائے پہلے سے موجود انڈسٹریل سٹیٹس کو آباد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انڈسٹریل سٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے ہی لگیں گے،مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا توپلاٹ منسوخ ہوگا، صنعتی مراکز میں رئیل سٹیٹ کا کاروبار کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل سٹیٹس کے حوالے سے جلد نئی پالیسی لائیں گے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سرجیکل سٹی سیالکوٹ کے قیام کے حوالے سے مقدمہ بازی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اس منصوبے کیلئے غیر زرعی زمین تلاش کی جائے، آئندہ زرعی زمین پر کوئی نئی انڈسٹریل سٹیٹ نہیں بنے گی۔ایم ڈی پیسک سدرہ یونس، سینئر اکنامک ایڈوائزر،ڈی ایم ڈی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا