عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت غیر ملکی خریداروں کو بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج کی پیشکش کیلئے معاونت کرے ،متعلقہ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوںگی سینئر وائس چیئرمین کارپٹ ایسوسی ایشن کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ،نمائش کی تیاریوں کیلئے مختلف تجاویز پر غور

اتوار 12 مئی 2024 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں ،قوی امید ہے کہ حکومت عالمی نمائش کی کامیابی اور اس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں کو ہاسپیٹلٹی پیکج میں معاونت کرے گی ،وزیر اعظم کی جانب سے ملکی برآمدات کو مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایات خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر،سعید خان ،فیصل سعید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رواں سال اکتوبر میں لاہور میں منعقدہونے والی عالمی نمائش کی تیاریوں کے آغاز کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔

سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں غیر ملکی خریداروں کو نمائش میں شرکت کے لئے قائل کیا جائے ،اس سلسلہ میں پیشگی خط و کتابت شروع کی جارہی ہے اور جن ممالک میں ہماری مصنوعات کی زیادہ طلب ہے وہاں وفود بھجوانے پر بھی غور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریںتاکہ غیر ملکی خریداروں کو بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج کی پیشکش کی جاسکے ۔

آنے والے دنوں میں ایسوسی ایشن کا وفد متعلقہ سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا،ہمیں امید ہے کہ حکومتی سطح پر ہمیں بھرپور تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ نمائش پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوںکی تشہیر کے لئے موثر پلیٹ فارم ثابت ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو باضابطہ ذمہ داریاں بھی تفویض کی جائیں گی ۔

عثمان اشرف نے مزید کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی جانب سے بے پناہ مشکلات کھڑی کی جاتی ہیں ، حکومتی ادارے ہاتھ سے بنے قالینوں کی تیاری کے مشکل مراحل اور ایکسپورٹ کے حوالے سے مشکلات کو سمجھنے کے لئے تیار ہی نہیں ، ایسے ایس آر اوز جاری کئے گئے ہیں جو برآمدات میں کمی کا باعث بن رہے ہیں اور غیر ملکی خریداربھی ان رکاوٹوں کی وجہ سے متنفر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ برآمدات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے بھی احکامات جاری کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا