پاک چین دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 40.46 فیصد، چین سے درآمدات میں 19.50 فیصد کی نمو

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پاک چین دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 40.46 فیصد اور چین سے درآمدات میں 19.50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 2.141 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو برآمدات سے ملک کو 1.524 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اپریل 2024 میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 246.03 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 169.02 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 189.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چین کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 2.025 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین سے درآمدات پر 9.256 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.745 ارب ڈالر تھا، اپریل میں چین سے درآمدات کا حجم 1.162 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 1.135 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 680.05 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں چین سے درآمدات کا حجم 9.662 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

\395\932

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا