صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

جمعہ 17 مئی 2024 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔اس موقع پر پینٹ انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت،خام مال کی درآمد اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ٹیوٹا اور کوٹینگ ایسوسی ایشن کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

معاہدے کی رو سے انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق کورسز اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں باہمی تعاون ہوگا۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر اور کوٹینگ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر بدر ہارون نے معاہدے پر دستخط کئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینٹ انڈسٹری سے تعاون کا معاہدہ خوش آئند ہے،ٹیوٹا پینٹ انڈسٹری کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کرسکتاہے،ٹیوٹا کے اداروں میں کوٹینگ انڈسٹری سے متعلقہ کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ٹیوٹا کے لاہورکے کالجوں میں 3 سالہ پینٹ اینڈ انک کا جدید کورس شروع کیا جائے گا،6 ماہ کے کورسز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔پینٹ انڈسٹری کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کرکے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں جبکہ پنجاب تیانج یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں پینٹ انڈسٹری کے حوالے سے ڈگری پروگرام بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز مفت کرائے جا رہے ہیں،کورسز کی انٹرنیشنل سرٹیفکیکیشن بھی ہوگی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور اداروں کی اپ گریڈیشن کے مرحلہ وار پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پرچیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ، ایسوسی ایشن کے وقاص مغل، کامران عابد،محمد عمران سلہری اور دیگر موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار