شرح خواندگی کے فروغ کیلئے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے مسائل کا حل ناگزیر، صدر اسلام آباد چیمبر

ہفتہ 18 مئی 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی کے فروغ کے لیے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی توجہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-13 کی صورت حال کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کالج میں تدریسی عملہ، سکیورٹی سٹاف، فرنیچر، لیبارٹری، کھیل کے میدان، بسیں اور پینے کا صاف پانی وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔

چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئی سی سی آئی کے صدر نے یہ بات کالج کے دورہ کے دوران کہی۔ دورہ کے موقع پر ان کو کالج کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مسائل سے آگاہی حاصل کرنے پر احسن ظفر بختاوری نے اپنی جیب سے کالج کے لیے پانچ کمپیوٹرز، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ایک مکمل فرسٹ ایڈ باکس کی فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کالج میں مستقل تدریسی عملہ کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا اور کمپیوٹر ٹیچر کے اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

قبل ازیں ان کی آمد پر پرنسپل، کالج کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ علاقہ کے عمائدین نے ان کا استقبال کیا۔ اسلام آباد کالج فار بوائز G-13 کے دورہ کے دوران انہوں نے اپنے ذاتی اخراجات سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور مکمل فرسٹ ایڈ باکس کی فراہمی کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لیے مناسب رقم مختص کی جائے۔ علاقے کے عمائدین نے احسن ظفر بختاوری کی تعلیم کی فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہا اور اکامیابی کے لیے دعا بھی کی۔ آئی سی سی آئی کے اراکین خالد چوہدری، ناصر چوہدری، نثار مرزا، وسیم چوہدری اور فیضان شہزاد بھی دورہ کے موقع پر صدر آئی سی سی کے ہمراہ تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا