فریٹ فارورڈرز پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں‘ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن

ٹیکسز کی مد میں سالانہ 6ارب سے زائد کی ادائیگی ،لاجسٹکس کے شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے ‘ پیفا

اتوار 19 مئی 2024 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹیکسز کی مد میں سالانہ 6ارب سے زائد کی ادائیگی کر رہے ہیں ،لاجسٹکس کے شعبے کو انڈسٹری کا درجہ ملنا چاہیے ،پیفاٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے 400 سے زائد طلبہ کو ڈپلومہ کروا کر فیلڈ میں کامیاب بزنس مین دیئے گئے ،لاہورمیں پیفا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ،طلبہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے اس شعبے میں ڈپلومہ حاصل کرتے تھے تاہم پیفا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے 6ماہ کا ڈپلومہ صرف چالیس ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکے گا ۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پیفا محمد جمیل احمد،چیئرمین بلال الرحمن،سینئر وائس چیئرمین رانا طارق محمود،محمد الیاس چودھری،اظہارالحق قمر،شکیل احمد ،توقیر ملک،اصغر ملک اوردیگر عہدیداران نے پیفا کے زیر اہتمام ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لیے فنڈ ریزنگ اور گالا نائٹ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خزانہ و پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن ،گیسٹ آف آنر وفاقی چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ثاقب فیاض مگوں،ریجنل چیئرمین نائب صدرفیڈریشن چیمبر آف کامرس زکی اعجاز،سابق چیئرمین ائیر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن اور فائونڈر ممبر طاہر ملک اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاجسٹک کے شعبے کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں کیونکہ پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن کا ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے ،فریٹ فارورڈرز پوری دنیا سے کارگو کے ذریعے پاکستان کے لئے قیمتی زرمبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے یہ لوگ پڑھے لکھے اور پروفیشنل تجربے کار لوگ ہیں اور اپنے شعبے میں نئے آنے والے لوگوں کو ایجوکیشن اور ٹریننگ دے فیلڈ میں لا رہے ہیں ۔ یہ شعبہ اربوں روپے ٹیکس ادا کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار