کاٹی کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے فلاحی ادارے کے اشتراک سے تقریب

بدھ 22 مئی 2024 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں فلاحی ادارے فہمیدہ بیگم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر جوہر قندھاری، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد حمید، سابق صدرمسعود نقی، احتشام الدین، فہمیدہ بیگم فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر شیخ ادریس، رخسانہ شیخ، زینب حمید، یو این ڈی پی کے پروجیکٹ منیجر نوید شیخ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔

کاٹی کے صدر جوہر قندھاری نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو وہ مقام نہیں مل رہا جو ان کا حق ہے، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اسمبلی میں خواتین کیلئے مخصوص نشستیں ہیں تاہم کاروباری اداروں میں یہ تاثر نظر نہیں آتا، اگرچہ بڑے ملٹی نیشنل ادارو ں میں خواتین کی شمولیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس میں مزید تیزی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینکوں اسپتالوں میں پڑھی لکھی خواتین نظر آتی ہیں۔

اعتبار اور تحفظ کے فقدان کے باعث خواتین کو مشکلات درپیش ہیں، پاکستان کی آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جوہر قندھاری نے کہا کہ اس اقدام میں کاٹی کی سینئر نائب صدر نگہت اعوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرکے کاٹی اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے شعبے، پیشہ وارانہ ہنر اور حوصلہ افزائی سے نصف آبادی کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع ملے گا اور پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔صدر کاٹی نے کہا کہ سی ایس آر ہر کسی کے بس کی بات نہیں، چند گنے چنے لوگ ہی اس پر عمل کر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کا فقدان نظر آرہا ہے، لیکن آج کل کی خواتین کا حوصلہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ وہ تمام تر مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنا رہی ہیں۔

کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ نجی شعبے میں خواتین کی شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کو یکساں مواقع میسر نہیں تاہم خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ دفتری ذمہ داریوں کیساتھ خواتین گھریلو ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین ایک وقت میں متعدد ذمہ داریاں سنبھال کرمردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔

زبیر چھایا نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں گھر کے تمام افراد کو کام کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد حمید نے کہا کہ کاٹی کے اشتراک سے خواتین کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے فلاحی ادارے فہمیدہ بیگم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں۔

جبکہ صنعتوں میں خواتین کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھانے کیلئے انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے کاٹی کے سابق صدر مسعود نقی،مسلم محمدی، احتشام الدین ،یو این ڈی پی کے پروجیکٹ منیجر نوید شیخ، فہمیدہ بیگم فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر شیخ ادریس، زینب حمیدرخسانہ شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار