گارمنٹ سٹی حکومت کا منفرد پراجیکٹ ہے جس سے اربوں ڈالر کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی،چوہدری شافع حسین

بدھ 22 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر انڈسٹریل سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ۔کمیٹی کے چیئرمین چوہدری شافع حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں گارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بنگلہ دیش، ویتنام گارمنٹ سٹیز کے ماڈل کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گارمنٹ سٹی کیلئے علیحدہ بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر بنانے کی تجویز پر بھی غور ہوا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ حکومت کا منفرد پراجیکٹ ہے،2ہزار ایکڑ رقبے پر بننے والے گارمنٹ سٹی میں اربوں ڈالرز کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی،گارمنٹ سٹی برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گارمنٹ سٹی کے قیام کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے جبکہ گارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات کو جلد حتمی شکل دے کر وزیر اعلی کی منظوری کیلئے پیش کردیا جائے گا۔اس موقع پر انرجی ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے گارمنٹ سٹی میں سولر انرجی پلانٹ کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 15میگاواٹ کا سولر پلانٹ لگانے کی تجویز ہے،منصوبے پرتقریبا 127ارب لاگت کا تخمینہ ہے اور منصوبہ 2سال میں مکمل ہوگا۔سیکرٹری صنعت و تجارت ،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ،سینئر ڈی جی ، چیئرمین پیڈمک،انرجی ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار