ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا دورہ لاہور چیمبر، مارکیٹوں میں امن و امان کیلئے چیمبر کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق

بدھ 22 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بدھ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور مارکیٹوں میں امن و امان کیلئے چیمبر کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں مارکیٹوں کی سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور لاہور چیمبر اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان رابطوں پر گفتگو کی گئی۔

صدر لاہور چیمبر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سینئر نائب صدرظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ، مختلف مارکیٹوں کے صدور سمیت ممبران کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ پولیس اور تمام فورسز کی کوششوں کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں محفوظ بیٹھتے ہیں اور گرمی و سردی میں پولیس ہماری حفاظت کے لیے باہر سڑکوں پرموجود ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اور لاہور چیمبر کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے پچھلے دورہ لاہور چیمبر میں دو تین باتوں کو زیر بحث لایا گیا تھا جن میں فیکٹریز اور مارکیٹس میں ملازمین اور ورکرز کی پولیس ویری فکیشن شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر آگے لے کر چلنا چاہیے اور اس ضمن میں لاہور چیمبر کو پولیس کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈائون سمیت نشہ آور چیز وں کی رسائی کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے روکا جائے،یہ بہت ضروری اقدام ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو نشے کی عادت سے بچا سکیں۔انہوں نے تاجر برادری کی محکمہ پولیس تک رسائی کو آسان اور بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تاجروں کے مسائل کو سنا جائے تاکہ مارکیٹوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئے ،اس کے علاوہ مارکیٹس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

فیصل کامران نے چیمبرکے ممبران کے سوالات سنے اور ان کا تسلی بخش جواب دیتے ہوئے سٹیزن پولیس لائیزون کمیٹی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر کا کرائم ریٹ تیس فیصد تک نیچے آچکا ہے۔ انہوں نے مارکیٹوں کے صدور سے کہا کہ وہ روزانہ صبح دو گھنٹے کھلی کچہری لگاتے ہیں جس میں وہ شہریوں کے مسائل سنتے اور ان کا حل نکالتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار