پائیدار ترقی و معاشی بہتری کے لیے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، مہرکاشف یونس

جمعرات 23 مئی 2024 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی، معاشی بہتری اور سماجی تبدیلی کے لیے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے جمعرات کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت ہے جو ترقی کی رفتار کو تیز اور معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے ابھرتے ہوئے موجودہ معاشی منظر نامے میں ٹیکنالوجی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر کام کرتی ہے، اس سے کاروباری تبدیلی کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور ترقی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، مارکیٹ کی توسیع اور جی ڈی پی کی نمو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں جو کل آبادی کا تقریبا 64 فیصد ہیں۔

بنیادی شعبوں میں تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ محدود رسائی والے دیہی علاقوں میں ای لرننگ پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل کلاس روم قائم کر کے طلبہ کو ان کے جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر بہت سے وسائل اور ہنر مند اساتذہ تک آسان رسائی فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں ٹیکنالوجی کا استعمال زرعی مشینری، ڈرون نگرانی اور سمارٹ آبپاشی سسٹم کے ذریعے انقلاب برپا کر سکتا ہے اس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، وسائل کا بہترا ستعمال اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں جہاں آبادی کا بڑا حصہ زراعت پر انحصار کرتا ہے جدید ٹیکنالوجی مضبوط معاشی اور سماجی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانا صرف ایک آپشن نہیں بلکہ بنیادی ضرورت ہے۔ اس کے ذریعے ہم صحت عامہ اور عوامی خدمات سمیت زندگی کے ہر شعبے میں مجموعی قومی ترقی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔

سازگار پالیسیوں، انکیوبیشن سینٹرز اور فنڈنگ تک رسائی کے ذریعے سٹارٹ اپس اور ٹیک انٹرپرائزز کی حمایت کرکے پاکستان خطے میں ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لیے ہمیں متعدد چیلنجز سے نمٹنا ہوگا جن میں ڈیجیٹل تقسیم، ناکافی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل خواندگی کی کمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانے کے لئے تیز رفتار انٹرنیٹ، بجلی کی مسلسل فراہمی اور جامع ڈیجیٹل خواندگی کے پروگراموں میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار