پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبائی وزیر شافع حسین

ہفتہ 25 مئی 2024 18:05

پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبائی وزیر شافع حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایکو سولر کمپنی آف چائنا کے وفد نے ملاقات کی ۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بات چیت ہوئی، چینی کمپنی حکام وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، چاہتے ہیں کہ پنجاب میں سولر مینو فیکچرنگ کے پلانٹ لگیں، چینی کمپنی سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے، ہرممکن سہولت دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چین، یوکے سمیت 10سے زائد غیرملکی سولر کمپنیوں سے ملاقات کرچکا ہوں ،غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سولر انرجی کے فروغ کیلئے طویل المدت پالیسی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، حکومت ہائوسنگ اور انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے جارہی ہے، حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے، چین کی ایکو سولر کمپنی سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔ چینی کمپنی کے حکام نے کمپنی اور اس کے پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ