پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام خطہ کی تعمیروترقی کیساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ پاکستان و کشمیر کے محکوم و مظلوم طبقات آج بھی پی پی کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں

پیپلزپارٹی سٹی کے نائب صدر و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر کی صحافیوں کے وفد سے بات چیت

بدھ 29 اپریل 2015 18:06

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) پیپلزپارٹی سٹی کے نائب صدر و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام خطہ کی تعمیروترقی کیساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان و کشمیر کے محکوم و مظلوم طبقات آج بھی پی پی کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں اور بھٹو ازم کے فلسفہ میں اپنی نجات سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ سٹی میں صحافیوں اور پیپلزپارٹی رنجاٹہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ اظہر نے کہا کہ رنجاٹہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے۔ تعلیم‘ صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت کردار ادا کررہی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید‘ وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر دن رات عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رنجاٹہ کے وفد نے بتایا کہ رنجاٹہ کے اندر سرکاری سکول موجود ہے مگر چھت میسر نہیں ہے۔ جس پر شیخ اظہر نے کہا کہ درویش صفت وزیراعظم جلد رنجاٹہ میں قائم سکول کیلئے چھت میسر کر کے کارکنوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرینگے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر کو ایجوکیشن سٹی بنانے کیلئے تعمیروترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ‘ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹونے عوامی خدمت کا حق ادا کیا اور عوام کیلئے جان کے نذرانے دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری‘ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور‘ وزیراعظم آزادکشمیر‘ وزیر خزانہ سمیت پارٹی قائدین بھٹو کے نظریات و فلسفہ پر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری عوامی مینڈیٹ کیساتھ ایک مرتبہ پھر حکومت بنائیگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط