مسلم لیگ آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی، وزیراعظم شوکت عزیز ،حکمران جماعت کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے گا، مسلم لیگ کے پاس مضبوط امیدوار ہیں، حکومت انسانی اعضاء کے حوالے سے آرڈیننس پر ملک کے ہر حصے میں عمل درآمد کو یقینی بنائے گی، وزیراعظم کی وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اور وزیر مملکت برائے صحت سے ملاقات کے دوران گفتگو

اتوار 9 ستمبر 2007 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر۔2007ء ) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور اتحادی جماعتیں آئندہ الیکشن میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیگی اور وہ اس میں زبردست کامیابی حاصل کریں گی، حکمران جماعت کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے پالیسیوں کے تسلسل اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو یقینی بنایا جا سکے گا، ووٹرز باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ دینا چاہئے، حکومت انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کے حوالے سے آرڈیننس پر ملک کے ہر حصے میں عمل درآمد کو یقینی بنائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات غوث بخش مہراور وزیر مملکت برائے صحت شہناز شیخ سے یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس دوران وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں زبردست کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کی آئندہ الیکشن میں فتح سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری پالیسیوں کے تسلسل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر نشست سے مضبوط امیدوار سامنے لائیگی اور گڈ گورننس، شفافیت اور اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کریگی اور الیکشن میں فتح حاصل کریگی، وزیراعظم نے مزید کہا کہ ووٹر باشعور ہیں اور وہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ دیا جانا چاہئے اور وہ اپنے مستقبل کے بارے میں بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر عوام مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو ووٹ دیں گے۔

جس سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ جبکہ وزراء نے کہا کہ مسلم لیگ کے پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں اور لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع ملے ہیں جن کے تحت ان کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے جبکہ اپنے حلقوں میں تبدیلیوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گیس، بجلی، پینے کے پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے شروع کئے گئے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔

وزراء نے وزیراعظم کو مزید بتایا کہ عوام میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید وفروخت کے حوالے سے جاری کئے گئے آرڈیننس کو لوگوں نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انسانی اعضاء کی قانونی طریقے سے ٹرانسپلاٹیشن میں مدد ملے گی اور غیر قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس آرڈیننس پر ملک کے ہر حصے میں عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ جبکہ ملاقات میں ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ صدارتی و عام انتخابات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی