پاکستان میں ایڈ ز کے مریضوں کی نصف تعداد کراچی میں ہے، اقوام متحدہ کا انکشاف

ہفتہ 20 جون 2015 11:15

پاکستان میں ایڈ ز کے مریضوں کی نصف تعداد کراچی میں ہے، اقوام متحدہ کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈز سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ایڈ ز کی روک تھام اور اس سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کرے ۔وہ اپنے دفتر میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈزUNAIDS کے پاکستان میں متعین کنٹری ڈائریکٹر مارک صبا سے ملاقات کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ادارے کے اسٹریٹجک انفارمیشن ایڈوائزر ڈاکٹر راجول خان بھی مو جو د تھے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایڈز کے خاتمہ کیلئے کمیٹی قائم کی جا ئے گی جن کی مشاورت کو کراچی سے ایڈز کے خاتمے کی کوششوں میں شامل کیا جا ئے گا، کمیٹی میں محکمہ صحت ،صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں اور نجی و غیر سرکاری اداروں کو شامل کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ کراچی ملک کا ایڈز سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے ۔

سماجی بہتری اور صحت کی بہتری سے متعلق اداروں اور ماہرین کو اس پر توجہ دینے کی ضرور ت ہے ، کراچی انتظامیہ شہر میں ایڈز کی روک تھام اور متاثرہ افراد کی بحالی میں مربوط کردار ادا کرے گی۔

یو این ایڈز کے پاکستان میں سربراہ مارک صبا نے کمشنر کراچی کو دنیا بھر میں اورکراچی میں ایچ آئی وی و ایڈز کی موجودہ صورتحا ل اور اس کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کمشنر کراچی کو یقین دلا یا کہ کراچی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی روک تھام اور اس کے خاتمہ اور سماجی تبدیلی میں یو این ایڈز کراچی کی ہر ممکنہ مدد و رہنمائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے شکار 47 فیصد افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔ کراچی کے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد بلدیہ ،کورنگی ، صدر اور سائٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج کی ضروری سہولتیں پہچانے کیلئے کوششیں کرنے اور ان کے اسباب کے خاتمہ کیلئے اقدامات کر نے کی ضرور ت ہے ۔کمشنر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے ایڈز کے دنیا بھر سے 2020 تک مکمل خاتمہ کے ٹارگٹ میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں ایڈز کے اسباب کا خاتمہ اور اس کے علاج کا موثر نظام قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور متعلقہ اداروں کی معاونت اور مشاورت کے ساتھ مواقع تلاش کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایڈز کے خاتمہ کیلئے کمیٹی قائم کی جا ئے گی جن کی مشاورت اور کوششوں کو شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی میں محکمہ صحت ،صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں اور نجی و غیر سرکاری اداروں کو شامل کیا جا ئے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی