ملک کی سلامتی پرخطرات منڈلارہے ہیں ، غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت ہی ملک کوبچاسکتی ہے،الطاف حسین،مجھے صدریاوزیراعظم بننے کاکوئی شوق نہیں ہے، پنجاب کی سیاسی شخصیات اوردانشوروں کے وفدسے بات چیت

پیر 19 مئی 2008 21:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2008ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک کی سلامتی پرخطرات منڈلارہے ہیں ،ایسے میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت ہی ملک کوبچاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے لئے اقتدارکی نہیں بلکہ ملک کو بچانے کی فکرہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارپنجاب سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات اور دانشوروں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیاجس نے گزشتہ روزایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کی ۔

وفد میں ممتازدانشوراورکالم نگار حسن نثار، لاہورسے سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرشید بھٹی، اقبال ٹاوٴن لاہورکے سابق ٹاوٴن ناظم راناجاویدعمراورگوجرانوالہ سے امیدواربرائے قومی اسمبلی اورممتازصنعتکار خواجہ محمدصالح شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کے سیاسی ومعاشی حالات،ملک میں جمہوریت کے مستقبل اور عوام کودرپیش مشکلات ومسائل سمیت مختلف امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے ہردورمیں ملک پر 2فیصدجاگیرداروں اوروڈیروں کی حکمرانی رہی ہے او رغریب عوام کومختلف نعرے دیکرانہیں سیاسی مفادات اور اقتدارکے حصول کیلئے استعمال کیا گیا جبکہ عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہے ۔انہوں نے کہاکہ غریبوں کی حالت وہی بدل سکتے ہیں جنہوں نے خودغربت اور بھوک پیاس دیکھی ہوجبکہ وہ جاگیرداریاوڈیرے جنہوں نے غربت دیکھی نہ ہووہ غریبوں کے مسائل اوران کی تکالیف کونہیں سمجھ سکتے ۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے آج تک الیکشن میں حصہ نہیں لیا کیونکہ میری جدوجہداپنی ذات کیلئے نہیں ہے، مجھے ملک کا صدر یا وزیراعظم بننے کاکوئی شوق نہیں ہے بلکہ میرامقصدملک کا سسٹم بدلناہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم امیروں سے انکی دولت چھیننانہیں چاہتے ہیں بلکہ ہم ملک میں ایسا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں غریبوں سے ان کاحق نہ چھینا جائے ۔

ہم جاگیرداروں کے خلاف نہیں بلکہ ہم فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں اورہاریوں کوبھی زرعی مزدوروں کی حیثیت سے تمام جائز حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر ایم کیو ایم کی حکومت آئی تو کسانوں اورہاریوں کوانکے تمام جائز حقوق دیئے جائیں گے ، زمین کی حدملکیت مقررکی جائے گی اورباقی زمین ہاریوں اورکسانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

الطاف حسین نے پنجاب سمیت ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی سنگین صورتحال کوپیش نظررکھتے ہوئے آگے آئیں اورملک سے جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہدکریں ۔ انہوں نے شاعروں، دانشوروں، قلم کاروں اورسیاسی کارکنوں سے بھی کہا کہ وہ ان حالات میں آگے آکر اپنا کردارادا کریں ۔ الطاف حسین نے ممتاز دانشور اور کالم نگارجناب حسن نثار کوان کے کالموں ، تبصروں اورتجزیوں میں ملک اور عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ دیگرقلم کاروں کوبھی چاہیے کہ وہ اسی حق پرستانہ کردارکا عملی مظاہرہ کریں تاکہ ملک کے عوام میں شعور بیدارہو۔

اس موقع پر جناب حسن نثاراوروفدمیں شامل دیگرسیاسی شخصیات نے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کواسمبلیوں میں پہنچانے اورحقیقی عوامی جمہوریت کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین کی سیاسی جدوجہد، آئیڈیالوجی اورکردارکو سراہا اور مڈل کلاس قیادت کے نظریہ کو ملک کی بقاء وسلامتی اور عوام کی حالت بدلنے کیلئے وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرطارق جاوید، رابطہ کمیٹی کے ارکان سلیم شہزاد، مصطفےٰ عزیزآبادی اورآصف صدیقی بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی