پنجاب ،سرحد اور سندھ میں مزید ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق ،ملک میں مجموعی تعداد 55ہو گئی۔پولیو بحران شدت اختیار کر گیا،خطیر رقم خرچ کر کے مرض پر قابو پانے کا دعوی ناکام

جمعہ 19 ستمبر 2008 15:56

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19ستمبر2008 ) سرکاری حکام نے صوبہ پنجاب ،سرحد اور سندھ میں مزید ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق کی ہے جس کے بعدملک میں پولیو کیسزکی مجموعی تعداد 55ہو گئی ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے شعبہ وائرالوجی کے آفیسر انچارج نے جمعہ کو این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز پنجاب ،سرحد اور سندھ سے تعلق رکھنے واکے بعض بچوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں لائے گئے تھے جن میں سے مزید تین بچے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ بچوں میں پی ون اور پی تھری وائرس پایا گیا ہے اس طرح پنجاب میں پولیو کیسزکی تعداد 11،سندھ میں 15، بلوچستان میں 6،سرحد میں 20جبکہ اسلام آباد میں 3پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پولیو کیسز صوبہ سرحد اور سند ھ سے ہیں درین اثناء وزارت صحت کے ترجمان نے بھی امسال 55 پولیو کیسزکی تصدیق کی ہے اوریہ تعداد گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں زیاد ہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ہیلتھ ایجوکیشن نے بھی 55 پولیو کیسزکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 تھی جبکہ 2006ء پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 40 تھی۔اس سال اب تک تصدیق ہونے والے پولیو کیسز کی تعدادمیں سے زیادہ تر کا تعلق صوبہ سرحداور سندھ سے ہے۔۔وفاقی حکومت کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی پولیو جیسے مرض پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور تعدادبڑھ کر 55ہو گئی ہے وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق اس وقت عالمی ڈونر ممالک سے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیمیں کروڑوں روپے کے فنڈ فراہم کر رہی ہیں مگر اتنی خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود نتیجہ صفر رہا ہے پوری دنیا میں پولیو کا مر ض 98فیصدتک ختم ہو چکا ہے جبکہ پاکستان میں میں اب یہ مرض ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت نے پولیو پر قابو پانے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کر دیے ہیں اس طرح بڑے بڑے سیمینار کرائے ہیں مگر پولیو کا مرض چند سالوں تک تو قابو میں رہا مگر اب ایک بار پھر شدت اختیار کر چکا ہے وفاقی وزیر صحت شیری رحمان نے کئی بار سخت نوٹس بھی لیے ہیں نئے سیکرٹری صحت سلمان غنی کو بھی پولیو جیسے مرض کا چیلنج درپیش ہو گا حکومت نے بر وقت توجہ نہ دی تو یہ مرض پورے ملک سے شہری علاقوں تک پھیل جائے گا ،خصوصی پولیو مہم بھی برائے نام رہی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی