آسٹریلیوی لڑکی کے والدین 15سال تک اسے پلاسٹک کے باکس میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بناتے رہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 اکتوبر 2016 23:50

آسٹریلیوی لڑکی کے والدین 15سال تک اسے پلاسٹک کے باکس میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بناتے رہے

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا 15سالوں تک اپنی ہی بیٹی کو پلاسٹک کے باکس میں بند کر کے جنسی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
اس وقت 24 سالہ لڑکی کے والدین اس کی 5سال کی عمر سے 19 سال کی عمر تک اس پر تشدد کرتے رہے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پروالدین کو جیل بھیج دیا ہے۔
لڑکی پر ہونے والا تشدد اس وقت سامنے آیا جب 2011 میں اس نے نفسیاتی ہسپتال میں ڈاکٹروں سے اپنے والدین کے بارے میں شکایت کی۔

(جاری ہے)


جون میں سڈنی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے لڑکی کےباپ کو 73 جرائم میں 48سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 36سالوں بعد اسے ضمانت پر رہا کیا جا سکے گا۔51سالہ ماں کو 13جرائم میں 16سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسے ضمانت پر باہر آنے سے پہلے لازماً 11سال جیل میں گزارنے ہونگے۔لڑکی کے ماں اور باپ نے عدالت میں تمام جرائم کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
قانونی وجوہات کی بنا پر لڑکی اور اس کےماں باپ کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

سڈنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں