آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں تبدیلی کر دی گئی

کینگروز کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹرز روایتی "گرین کیپ" کا استعمال نہیں کریں گے

muhammad ali محمد علی منگل 2 جنوری 2024 23:13

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں تبدیلی کر دی گئی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2024ء) آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں تبدیلی کر دی گئی
کینگروز کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹرز روایتی "گرین کیپ" کا استعمال نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں 3 جنوری سے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں گلابی ٹوپیاں پہن کر یہ میچ کھیلیں گی۔

آسٹریلیا کے ہوم سمر کرکٹ سیزن میں سڈنی ٹیسٹ میچ کو عمومی طور پر پنک ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہن کر میدان میں نظر آئیں گی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پنک تھیم میں تصاویر بھی بنوائیں۔ سڈنی ٹیسٹ کو پنک ٹیسٹ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کی آنجہانی اہلیہ جین مک گرا کی یاد میں کہا جاتا ہے، جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

 دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ اوپنرصائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سڈنی ٹیسٹ کے لیے شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی پر سے ورک لوڈ کم کرنے کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سڈنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں