آسٹریلیا میں جاری سکسٹی پلس کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان نے اپنے نام کرلیا

پاکستان نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی

khalid rehman bhatti خالدالرحمن بھٹی بدھ 14 ستمبر 2022 12:07

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2022ء) پاکستان 60پلس کرکٹ ورلڈ کپ جیت گیا ۔ پاکستان نےفائنل میں نیوزی لینڈ کو7وکٹ سے شکست دی ۔ 60پلس کرکٹ ورلڈکپ میں 12ٹیمز نے حصہ لیا ۔ فائنل میں نیوزی لینڈنے45اوورزمیں 173رنزبنائے ۔ پاکستان نے3وکٹ کے نقصان پر2گیندوں قبل ہدف حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف سے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے محمد یعقوب نے نو اوورز میں ایک وکٹ لیتے ہوئے بیس رنز جبکہ سید صغیر عباس نے نو اوورز میں بیس رنز دے کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

پاکستان کے اوپنر محمد اسلم کیویز کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوئے اور 71 رنز بنا کر نوٹیل کی بال پر کیچ اینڈ بولڈ ہوگئے ۔ اس کے ایس ایم کاظمی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 71 رنز بنا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا ۔ پاکستانی معروف کرکٹر ظہیر عباس کے بھائی سید صغیر عباس نے وننگ شارٹ لگائی

سڈنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں