آسٹریلیا میں موسلا دھار بارشوںسے تباہی، ڈیم ابل پڑے، سیلاب نے متعدد قصبات کو ڈبو دیا

جمعرات 13 فروری 2020 15:30

آسٹریلیا میں موسلا دھار بارشوںسے تباہی، ڈیم ابل پڑے، سیلاب نے متعدد قصبات کو ڈبو دیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ کے بعد موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ، گنجائش سے زیادہ بھر جانے سے سڈنی کے قریب واقع متعدد ڈیموں سے پانی کے اخراج اور بارش سے آنے والے سیلاب نے مشرقی سمیت کے کئی قصبات اور دیہاتوں کو ڈبو دیا ہے جبکہ ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سڈنی کے جنوب میں واقع نیپین ڈیم کے تمام سپل وے کھول دیئے گئے کیونکہ پانی ڈیم کی دیواروں کے اوپر سے باہر چھلکنا شروع ہو گیا ۔نیو سائوتھ ویلز کے دو دوسرے ڈیم ٹالوا اور بروگو بھی ابل پڑے ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید ڈیم مکمل بھر جائینگے۔مقامی پولیس کے مطابق کوئینز لینڈ کے ساحلی علاقے سن شائن میں سیلابی پانی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

سڈنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں