پاکستان زندہ باد! سیمی فائنل فتح کے بعد سڈنی کی سڑکوں پر جشن کا ماحول

پرجوش پاکستانیوں کے نعرے پورے شہر میں گونج اٹھے، اردو پوائنٹ آسٹریلیا میں جشن منانے والے پاکستانیوں کی آواز بن گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 نومبر 2022 20:46

پاکستان زندہ باد! سیمی فائنل فتح کے بعد سڈنی کی سڑکوں پر جشن کا ماحول
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2022ء) پاکستان زندہ باد! سیمی فائنل فتح کے بعد سڈنی کی سڑکوں پر جشن کا ماحول۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد سڈنی شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، اردو پوائنٹ سڈنی میں جشن منانے والے پاکستانیوں کی آواز بن گیا۔

پرجوش پاکستانیوں کے نعرے پورے شہر میں گونج اٹھے، جبکہ خوشی سے سرشار پاکستانی شائقین کرکٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کے باہر اکٹھے ہو گئے۔

پاکستانی مداحوں نے ہوٹل کے باہر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، اس کے علاوہ سڈنی کی سڑکوں پر بھی پاکستانی مداحوں نے گاڑیوں میں بلندآواز میں پاکستانی نغمے لگا کر جشن منایا۔

(جاری ہے)

تاہم سیکورٹی کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مرکزی دروازے کی بجائے بیسمنٹ کے راستے ہوٹل واپس لے جایا گیا جس سے قومی ٹیم سے ملنے کے خواہش مند مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ سڈنی میں بدھ کے روز کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے بہترین کھیل پیش کرنے والی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا۔ پاکستان نے 14 سال بعد ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالی فائی کیا ہے، قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلا تھا۔ جبکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 30 سال بعد آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے کسی بھی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم اب اتوار کے روز بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

سڈنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں