آسٹریلین ملٹی کلچر سوسائٹی نے 3 اپریل 2021 کو ایسٹر کی چھٹیوں پر یوم پاکستان کا اہتمام کیا

سابقہ سینیٹر لی ریانن اور شیر افضل خان نے تقریب کی رات نمایاں خدمات انجام دینے والے پاکستان کے روشن ستاروں کو ایوارڈ سے نوازا

پیر 5 اپریل 2021 00:17

آسٹریلین ملٹی کلچر سوسائٹی نے 3 اپریل 2021 کو ایسٹر کی چھٹیوں پر یوم پاکستان کا اہتمام کیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 4 اپریل 2021) آسٹریلین ملٹی کلچر سوسائٹی نے 3 اپریل 2021 کو ایسٹر کی چھٹیوں پر یوم پاکستان کا اہتمام کیا۔ سابقہ سینیٹر لی ریانن اور شیر افضل خان نے تقریب کی رات نمایاں خدمات انجام دینے والے پاکستان کے روشن ستاروں کو ایوارڈ سے نوازا۔ پہچان ٹی وی اور زندہ باد ایسوسیشن نے ملکر اس پروگرام کا اہتمام کیا اور اس کو سجایا اور ایک بہت ہی مختصر مدت میں بہترین پروگرام کا انعقاد کر کے سامعین کا دل جیت لیا۔

ہاروی لو پویلین ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیاتھا اور یہ اک بالکل مفت بہت منظم انتظام تھا بچوں کے تحفے اور چاکلیٹ / فیس پینٹنگ تین کورس پاکستانی روایتی کھانے اور مٹھائیاں اور خوبصورت سوادج کیک پاکستانی کلاسیکی موسیقی اور قومی گیت قابل ذکر ھیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ثقافت کے فوٹو بوتھ میں سامعین کی دلچسپی دیدنی تھی ۔پروگرام کی نظامت بہت عمدہ انداز سے شفق جعفری اور اریش ترین نے انجام دی ۔

شیر افصل خان کی تقریرمیں یومنا اصغر خان اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں تفصیلات جو تھر کے پسماندہ علاقے میر پور خاص میں تعمیر ھوگا مکمل جدید سہولیات سے آراستہ جان کر سامعین داد دیئے بغیر نہ رہ پاے ۔ اس پروگرام کی انتظامیہ کی کاوشوں کا افصل خان صاحب نے خاص طور پر ذکر کیا۔ لذیذ پاکستانی طعام سے سامعین کی تواضع کی گئی ۔ پاکستانی قومی نخموں اور نعروں سے شراکاہ مسرور ھوتے رہے آخر میں کیک کٹنگ کی روایت کے ساتھ نئے عزم و حوصلے کے ساتھ پاکستانی آسٹریلین کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عہد کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ھوئی پاکستان ھماری پہچان ھے۔۔                                                                         

سڈنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں