چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال کا پاکستان سے آئے تاجروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

شمع فوڈز انٹرنیشل پاکستانی فوڈز مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرارہی ہے۔ سردار ظہور اقبال

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن جمعہ 28 اکتوبر 2022 13:17

چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال کا پاکستان سے آئے تاجروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
پیرس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر۔2022ء) بین الاقوامی فوڈ میلہ جسے سیال پیرس بھی کہا جاتا ہے انیس سو چونسٹھ میں پیرس میں شروعات ہوئی۔ گزشتہ کئی عشروں سے سیال پیرس کھانے، خوردہ اور مہمان نوازی کے شعبوں میں ایک عالمی معیار کا برانڈ بن چکا ہے ، فوڈز مصنوعات کے حوالے سے یہ ایک عالمی نمائش ہے جس میں دنیا بھر سے زرعی شعبے اور فوڈز پروڈکٹ کے حوالے سے بڑے تاجر اور خریدار شرکت کرتے ہیں ، اس میلے میں اربوں ڈالر کی فوڈ مصنوعات کے سودے ہوتے اور خریداری ہوتی ہے۔

سو سے زائد ممالک سے ہزاروں کمپنیاں اس عالمی فوڈ میلہ میں شرکت کرتی ہیں اور اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے اسٹینڈ لگاتی ہیں ، ہر دو سال کے بعد پیرس میں ہونے والی یہ عالمی نمائش کورونا وباء کی وجہ سے چار سال کے بعد ہوئی ، جس میں متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پانچ روز جاری رہنے والی اس نمائش کو ہزاروں کی تعداد میں وزٹ کیا۔

پاکستان سے بھی تین درجن کے قریب ایکسپورٹرز نے حکومتی پاکستان کی معاونت سے اس عالمی نمائش میں شرکت کی ، اور اپنی فوڈ مصنوعات کے اسٹینڈ لگائے ، چاول اور خوراک کی کئی اجناس کے حوالے سے دنیا میں پہلے ایک درجن ممالک میں شامل پاکستانی پویلین نہایت چھوٹا اور ایک کونے میں تھا ، جہاں عام وزیٹر ز کی رسائی کم تھی۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے ممالک کے پویلین زیادہ بڑے ، جاذب نظر اور نمائش کے اہم حصوں میں تھے ، حکومت پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان فرانس کے کمرشل سیکشن کو چاہئے کہ اگلی بار اس پر زیادہ محنت کریں تاکہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔

سیال فوڈ میلے میں تین درجن سے زائد پاکستان تاجروں نے اپنی کمپنیز کی مصنوعات کی نمائش کی۔

 فرانس کی معروف کاروباری ، سماجی و سیاسی شخصیت ، چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس ، شمع انٹرنیشنل گروپ آف کمپنیز کے مالک سردا ظہور اقبال نے سیال فوڈ میلے میں شرکت کرنے والے ہاکستان سے آئے ہوئے تاجروں کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔

سردار ظہور اقبال اور ان کی فیملی نے خوبصورت پاکستانی ریستوران “ تاج “ پر تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ عشائیہ تقریب میں مہمانوں کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا گیا اور فوڈ میلے کے حوالے سے گفتگو ہوتی رہی۔ اور اس میلے میں پاکستانی فوڈ مصنوعات کی بہتر نمائش کے لئے آپس میں تبادلہ خیال ہؤا اور مختلف تجاویز سامنے آئیں۔ پاکستان سے آئے ہوئے تاجروں نے سردار ظہور اقبال کی پرتکلف میزبانی کا شکریہ ادا کیا ، سردار ظہور اقبال نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ سردار ظہور اقبال کی خصوصی دعوت پر معروف وی لاگر وصحافی مخدوم شہاب الدین نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ میں سردار ظہور کی فیملی اور قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی-

پیرس میں شائع ہونے والی مزید خبریں