سعودی حکومت نے حج کے موقع پر نیا ڈاک ٹکٹ جاری کر دیئے گئے

یہ حج کے یادگاری ڈاک ٹکٹ 3 ریال اور 5 ریال میں دستیاب ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 9 اگست 2019 10:39

سعودی حکومت نے حج کے موقع پر نیا ڈاک ٹکٹ جاری کر دیئے گئے
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست2019ء) حج اسلام کا پانچواں عظیم رُکن ہے جو ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک بار ضرور فرض ہے۔ سعودی حکومت حج، عمرے اور زیارت پر آنے والوں کی خدمت کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہے اور حج کے موقع کو یادگار بنانے کے لیے مختلف اقدامات بھی کرتی ہے۔ رواں حج کے موقع پر سعودی محکمہ ڈاک کی جانب سے یادگاری حج ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ ڈاک ٹکٹ 3 اور 5 ریال کی قیمت میں دستیاب ہیں۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مملکت کا سلوگن ”حاجی کی خدمت ہمارے لیے باعث اعزاز“ تحریر کیا گیا ہے۔اس ڈاک ٹکٹ پر خانہ کعبہ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔حاجی حضرات طواف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ درمیان میں قرآن کریم کی ایک آیت کا حصہ تحریر ہے جس کے معنی ہیں ” اور تم لوگوں میں حج کا اعلان کردو“۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹکٹ پر حرم شریف میں امن کی علامت کبوتر کواڑتا ہوا بھی دکھایا گیا ہے۔اس ڈاک ٹکٹ پر سعودی عرب کا سلوگن ”دو تلوار اور کھجور“ بھی نقش ہے۔ جبکہ ڈاک ٹکٹ پر اجراء کی تاریخ 1440ھ اور 2019ء یعنی ہجری اور عیسوی دونوں صورتوں میں درج ہے۔ یہ یادگاری حج ٹکٹ لفافے پر چسپاں شکل میں بھی موجود ہیں جبکہ انہیں الگ سے بھی خریدا جا سکتا ہے۔ تاکہ حاجی اگر ان ڈاک ٹکٹ کو لفافوں کے بغیر الگ سے اپنے پاس یادگار کے طور پر رکھنا چاہیں تو آسانی سے رکھ سکیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ہر سال حج پر یادگاری ٹکٹ جاری کرتا ہے۔اس کا مقصد حج کی اہمیت اور اس کے لیے سعودی مملکت کی کوششوں کو اُبھارنا ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں