اسلامی ثقافتی ورثہ کو فروغ دینے کے لئے مدینہ میں نجی عجائب گھر

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 5 جنوری 2018 14:16

اسلامی ثقافتی ورثہ کو فروغ دینے کے لئے مدینہ میں نجی عجائب گھر
مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2018ء)   جب سے سعودی کمشنر برائے سیاحت اور نیشنل ورثہ (ایس سی ایچ ٹی) نے نجی عجائب گھروں کو لائسنس جاری کرنے شروع کردیےہیں تب سے اب تک کئی نجی عجائب گھر مدینہ میں کھل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دار المدینہ عجائب گھر میں سیاح اور تحقیق کار حضورﷺ کی زندگی کے بارے میں ،اسلامی تہذیب اور مدینہ کی شہری ثقافت کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں. میوزیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن طاہر نے عرب نیوز کو بتایا کہ " یہ عجائب گھر مدینہ کی ثقافتی تاریخ اور نبیﷺ کی زندگی کی نشانیوں پر مبنی سب سے پہلا خصوصی عجائب گھر ہے"۔

یہ عجائب گھر چار ہالز پر مشتمل ہے جہاں وقفے وقفے سے آئے روز حضورﷺ کی سیرت اور اسلامی ثقافتی ورثے پر سمینارز کروائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ حضورﷺ کی زندگی پر مشتمل ہال میں مدنیہ کی نایاب تصاویر اور اسلامی تاریخ کی نایاب اشیاء موجود ہیں۔ یہ میوزیم مدینہ شہر کے شاہ عبدالعزیز روڈ پر واقع ہے. یہ ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے رات 8.00 بجے تک کھلا ہوتا ہے . میوزیم میں داخل ہونے کی فیس 25 ریال ہے۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں