اسلام کی اولین عبادت گاہ مسجد قُبا میں نماز جمعہ کے ایمان پرور مناظر سامنے آ گئے

کئی مہینوں کی بندش کے بعد نماز جمعہ کے لیے کھولے جانے پر مسجد قُبا نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، سماجی فاصلے کی ہدایات کو بھی نظر انداز کیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 6 جون 2020 11:30

اسلام کی اولین عبادت گاہ مسجد قُبا میں نماز جمعہ کے ایمان پرور مناظر سامنے آ گئے
 مدینہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2020ء) مسجد قُبا کو اسلام کی اولین مسجد ہونے کا شرف حاصل ہے، جس کی تعمیر میں نبی کریم نے خود بھی حصہ لیا تھا۔ مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اسی مقام پر قیام فرما یا تھا، اور پھر یہی پر اسلامی تاریخ کی اولین مسجد تعمیر کی گئی۔ گزشتہ روز سعودی عرب کی ہزاروں مساجد جمعہ کی نماز کے لیے کھول دی گئیں۔

کئی مہینوں کی بندش کے بعد نماز جمعہ کے لیے کھولے جانے پر مسجد قُبا نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ اسلام کی اولین عبادت گاہ مسجد قُبا میں نماز جمعہ کے ایمان پرور مناظر سامنے آ گئے۔مسجد قُبا میں نماز جمعہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے احاطے میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتنے رش کے باعث احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلہ بھی اختیار نہ کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ کچھ عرقبل مدینہ مسجد میں واقع تاریخی اسلامی مسجد قُبا کے خطیب کو قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق مسجد قُبا کے خطیب و امام صالح المغمسی نے کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی خطرناک صورت حال کے پیش نظر مطالبہ کیا تھا کہ مملکت میں موجود قیدیوں کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت رہا کر دیا جائے۔

سعودی حکام کی جانب سے ان کے اس بیان کو اختیارات سے تجاوز تصور کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔سعودی وزارت برائے مذہبی امور کی جانب سے امام صالح المغمسی مسجد قُبا کی امامت اور خطابت سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے امام صالح کو خطابت اور امامت سے ہٹانے کا کہا اور ان کی جگہ شیخ ڈاکٹر سلیمان الراحیلی کو مسجد قُبا کا امام اور خطیب مقرر کر دیا گیا تھا۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں