پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم کا "سعودی عرب کے پہلے یوم تأسيس" کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد

mian muhammad azim میاں محمد عظیم بدھ 23 فروری 2022 16:03

پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم کا  "سعودی عرب کے پہلے  یوم تأسيس" کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد
مدینہ المنورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2022ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ ماہ جنوری میں ایک شاہی فرمان میں اعلان کیا تھا کہ آئندہ سے ہر سال 22 فروری کو سعودی ریاست کا یوم تاسیس کا دن منایا جائے گا۔ اس دن کو "يوم تاسيس" کا نام دیا گیا ہے۔ پہلی سعودی ریاست کی تاسیس تقریبا تین صدیوں قبل 1139هـ مطابق 1727ء میں عمل میں آئی۔

گزشتہ شب سعودیہ عرب کا پہلا "یوم تاسیس" پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم نے صدر خواجہ زبیر کی زیر قیادت اور سرپرست اعلٰی مدینہ المنورہ افضل عباس کی دعوت پر ان کے گھر بڑے جوش و خروش سے منایا۔ تقریب میں پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر، جنرل سیکٹری محمد یاسین خان، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ویلفیئر سیکرٹری اسد علی چیمہ، کلچرل سیکرٹری عاشق بھٹہ، سپورٹس سیکرٹری اظہر شفیق، سینئر رہنما وسیم بیگ اور خصوصی دعوت پر پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے سرپرست اعلی ڈاکٹر خالد خٹک اپنے فرزند کے ہمراہ شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

سرپرست اعلٰی مدینہ المنورہ افضل عباس نے تقریب میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ عرب میں ہر مقیم پاکستانی ہمیشہ اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ سعودی عرب ہمارے دل کے بہت قریب ہے اور ہمیشہ سعودی عرب کے لیے ہر پاکستانی کا دل دھڑکتا ہے۔

 صدر پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر نے کہا کہ ہم پاکستانی سعودیہ عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور انہوں نے سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوئے دعا کی کہ پاکستان اور سعودی عرب ترقی کی راہ پر ہمیشہ اسی طرح گامزن رہیں اور یہاں کے باشندوں کو ہمیشہ خوشحالی میسر رہے۔

سرپرست اعلٰی مکہ مکرمہ ڈاکٹر خالد عظیم خان نے أفضل عباس اور پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ کی ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پر وقار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مقیم ہر پاکستانی سعودیہ اور اس میں رہنے والے باشندوں کی خوشحالی، خوشی اور بھلائی کی دعا کرتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ محمد یاسین خان نے سعودیہ یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دوستی لازوال ہے، جسے مزید بہتر بنانے کے لیے پاکستانی قیادت اور سعودیہ عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انفارمیشن سیکرٹری پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ محبت شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی گورنمنٹ نے سعودیہ عرب کے مختلف شہروں میں 22 سے 24 فروری تک یوم تاسیس منانے کے لیے تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں مملکت کی تاریخ، آرٹ، سعودی ملبوسات اور عربی قہوہ (روایتی کافی) کے ساتھ ساتھ معروف تجارتی منڈیوں کی نقل و حرکت کو بھی دکھایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر سرپرست اعلی پی ٹی آئی مدینہ المنورہ أفضل عباس کی جانب سے لذيذ اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں