سعودی نوزائیدہ ایوانکاکے والد امریکہ کی ایوانکا سے ملاقات کے لئے بے تاب ، ریاض کانفرنس کے دوران ایوانکا کے ساتھ تصویرکشی کی اجازت نہیں ملی ، والد کا شکوہ

منگل 23 مئی 2017 13:41

سعودی نوزائیدہ ایوانکاکے والد امریکہ کی ایوانکا سے ملاقات کے لئے بے تاب ، ریاض کانفرنس کے دوران ایوانکا کے ساتھ تصویرکشی کی اجازت نہیں ملی ، والد کا شکوہ
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء):۔ سعودی عرب کے شہری سلیم الانزی جنہوں نے اپنے ننھی بیٹی کا نام ایوانکا رکھا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں موجود ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سے ملنے کے لئے امریکہ جانے کیلئے تیارہیں ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ ” میں اپنی بیٹی ایوانکاکو امریکہ میں موجود ایوانکا کے پاس لے جانے کے لئے بے حد بے تاب ہوں ۔

میری بیٹی کی شکل ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا سے بے حد مشابہت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

“انزی کا کہنا تھا کہ وہ ریاض میں ایوانکا سے ملنا چاہتے تھے اور ان کے ساتھ تصویر لینا چاہتے تھے تاہم بے حد کوششوں کے باوجود انہیں اس کی اجازت نہیں ملی ۔وہ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا کے بہت بڑے پرستار ہیں اسی لئے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ایوانکا رکھا ہے۔اگرچہ سعودی قوانین کے مطابق مجھے اپنے بیٹی کا نام ایوانکا رکھنے کی اجازت نہیں ملی اور اس کا نام اب لاما ہے۔  پھر بھی میں اس کو ایوانکا کہہ کر پکارتاہوں۔ 

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ، انزی کو اپنی بیٹی کا نام ان کے نام پر رکھنے کے شکریہ کا پیغام بھجوانا چاہ رہی تھیں۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں