پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہوئی۔ شہباز شریف کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 24 مارچ 2024 12:40

پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2024ء ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ انہوں نے لکھا کہ میرے عزیز بھائی سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نے سعودی وزیر دفاع کو پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، میں نے ان کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں، پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان امتیاز دیا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سمیت دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف ممالک کے 18سفیروں کو ایوارڈز دئیے گئے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں