سعودی تاج پوش شہزادے کے دفتر کے اندرونی مناظر

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 مارچ 2018 15:34

سعودی تاج پوش شہزادے کے دفتر کے اندرونی مناظر
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) سی بی ایس کی نیوز اینکر نورہ او ڈونل کو 60 منٹ کا انٹرویو دینے کے بعد سعودی تاج پوش شہزادے نے ریاض میں نورہ او ڈونل کو اپنے دفتر لے گئے اور اندر سے سارے مناظر دکھائے کہ وہ کہاں بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور اندر نے انکا دفتر کیسا دکھتا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر کو دیکھتے ہوئے نورہ نے شہزادے سے پوچھا کہ کیا یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ اپنی ساری رات گزارتے ہیں جس پر شہزادے نے جواب دیا کہ انکے اس دفتر میں تمام وزیر اپنے سارے دن کے کام کے بعد آرام کرنے کے لیے کچھ وقت گزارتے ہیں۔

دفتر کا فرش نہایت ہی شاندار تھا اور کمرے کا فرنیچر ہر ایک کی توجہ کو مرکز بننے والا تھا۔ العربیہ نیوز کے مطابق تاج پوش شہزادہ دوپہر میں دفتر آتے ہیں اور رات گئے تک اپنے دفتر میں ہی رہتے ہیں۔ نورہ نے شہزادے کے ساتھ عوامی انویسٹمنٹ فنڈ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں