سعودی مملکت میں مزید پانچ شعبوں کی سعودائزیشن ہو گئی

ان شعبوں میں سو فیصد سعودائزیشن کے بعد ہزاروں غیر مُلکی بے روزگار ہو گئے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 9 جنوری 2019 13:30

سعودی مملکت میں مزید پانچ شعبوں کی سعودائزیشن ہو گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری 2019ء) وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے مزید پانچ شعبوں میں سعودائزیشن پالیسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز سے ان شعبوں میں سو فیصد سعودائزیشن نافذ ہوئی ہے۔ وزارت محنت کی جانب سے اس سال مزید 12 شعبوں کی مرحلہ وار سعودائزیشن پر عملدرآمد جاری ہے۔ وزارت محنت کے مطابق تازہ ترین سعودائزیشن میں طبی آلات فروخت کرنے والی دُکانیں، تعمیراتی سامان فروخت کرنے والی دُکانیں، گاڑیوں کے سپیئر پارٹس شاپس، کارپٹس فروخت کرنے والی دُکانیں اور سویٹس شاپس شامل ہیں۔

اس سے قبل وزارت محنت کی جانب سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے شورومز، ریڈی میڈ گارمنٹس، انٹریئر ڈیکوریشن اور دفتری ساز و سامان کے شو رومز، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس آلات، گھڑیوں اور عینکوں کی دُکانوں میں سعودائزیشن کا نفاذ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان 12شعبوں میں سعودائزیشن کی بدولت جہاں ایک طرف ہزاروں غیر مُلکی بے روزگار ہوئے ہیں تو دُوسری جانب 60 ہزار سعودیوں کو روزگار نصیب ہو گا۔

دُوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ریٹیل شعبے میں بھی سعودائزیشن کا مرحلہ وار نفاذ بہت ضروری ہے۔ اس شعبے میں اس وقت 20 لاکھ کے قریب غیر مُلکی کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس شعبے میں سعودائزیشن سے 3 لاکھ سعودیوں کو ملازمتیں حاصل ہوں گی۔ بتدریج عمل درآمد سے ریٹیل شعبے کی70فیصد ملازمتیں سعودیوں کے حوالے کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں