سعودی بینکوں نے دُکانداروں کو وارننگ جاری کر دی

مخصوص کریڈٹ کارڈ قبول نہ کرنے پر دُکاندار کے خلاف شکایت درج کروائی جا سکتی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 11 فروری 2019 11:33

سعودی بینکوں نے دُکانداروں کو وارننگ جاری کر دی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2019ء) سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت ذکی حافظ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی تاجر یا دُکاندار گاہک کی جانب سے کسی بھی قسم کے کریڈٹ کارڈ کو قبول کرنے سے انکار کرتا ہے تو اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ طلعت حافظ نے بتایا کہ کسی بھی تاجر اوردُکاندار کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ گاہک کی جانب سے خریدے گئے سامان کے بدلے میں اُس سے کریڈٹ کارڈ قبول نہ کرے اور نقد رقم کی ادائیگی پر اصرار کرے۔

اگر کوئی دُکاندار کریڈٹ کارڈ قبول کرنے سے انکار کرتا ہے تو ایسی صورت میں اُس کے خلاف 1900 پر رابطہ کر کے شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ حافظ نے مزید بتایا کہ دُکانوں کے مالکان ہر کریڈٹ کارڈ سے سودے کی رقم وصول کرنے کے پابند نہیں ہیں تاہم اُن پر چند مخصوص کریڈٹ کارڈز سے رقم وصولی کی پابندی ضرور عائد ہے۔

(جاری ہے)

اگر دُکاندار ان مخصوص کارڈز سے بھی رقم کی وصولی سے انکار کردے گا تو اس کی خلاف کاروائی کی جائے گی۔

حافظ کے مطابق سعودی مملکت میں اس وقت 85 فیصد پی او سی مملکت میں رائج کارڈز قبول کر سکتے ہیں، جن میں کریڈٹ کارڈز بھی شامل ہیں۔ ان مخصوص کریڈٹ کارڈز کا لوگو کیشیئر کی مشین پر چسپاں ہوتا ہے۔ اس وقت پُوری دُنیا میں کریڈٹ کارڈز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ دُنیا بھر میں اس وقت 2 کروڑ دس لاکھ سے زائد دُکانوں پر کریڈٹ کارڈز سے رقم وصول کرنے کی سہولت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں