سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر

سعودی مملکت میں اگلے ماہ سے نئی شرائط کے ساتھ ورک ویزوں کا اجراء شروع ہو جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 20 نومبر 2019 12:15

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے خوش خبری دی ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے ورک ویزوں کا اجراء اگلے ماہ سے شروع ہو جائے گا۔ یہ بات انہوں نے حائل میں سعودی چیمبرز میں کاروباری طبقے کے افراد سے ملاقات کے دوران کہی۔ العربیہ نیٹ کے مطابق الراجحی نے بتایا کہ وزارت محنت نے کاروباری سیکٹر میں خدمات پیش کرنے کے لیے ’قوی‘ کے نام سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے ۔

اس حوالے سے خدمات کی مجموعی تعداد 120 تک ہے جن میں 70 خدمات اس وقت کام کر رہی ہیں۔ بقیہ خدمات کو آئندہ پانچ ماہ کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔اگلے ماہ سے مذکورہ پلیٹ فارم کے ذریعے تاسیسی ویزوں کا اجرا عمل میں آئے گا۔ ان ویزوں کے حصول کے لیے ادارے میں سعودائزیشن کی پابندی کی شرط نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

جبکہ نئے ادارے یا کمپنی کو تاسیس کے لیے 12 ماہ کی مہلت دی جائے گی اور اس سلسلے میں سعودیوں کی بھرتی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔

الراجحی نے بتایا کہ اُن کی وزارت میں 68 منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے جا چکے ہیں۔ جبکہ نجی سیکٹر سے مخصوص 32 منصوبوں پربھی کام کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں صحت اور زراعت کے سیکٹرز کے ساتھ متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کے تحت نجی شعبے میں سعودی نوجوان لڑکے لڑکیوں کو مجموعی طور پر 55ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ احمد الراجحی کے مطابق وزارت محنت کی جانب سے تیار کردہ پروگرام اور منصوبوں کا مقصد سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو نجی سیکٹر کے اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تا کہ اقتصادی ترقی میں ان کی شرکت کی سطح بلند کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں