ریاض:نطاقات پروگرام کے تحت 2020تک بے روزگاری کی شرح 9فیصد تک لائی جائیگی

بدھ 22 مارچ 2017 07:50

ریاض:نطاقات پروگرام کے تحت 2020تک بے روزگاری کی شرح 9فیصد تک لائی جائیگی
ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22مارچ 2017): سعودی وزارت ِلیبر کے ترجمان کا کہناہے کہ 2020تک نطاقات پروگرام کے تحت سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح 12.1فیصد سے کم کرکے 9فیصد تک لائی جائے گی ۔جبکہ خواتین میں اس منصوبے کے تحت مختلف محکموں میں خواتین کی تعداد28فیصد تک لے جانے کا ہدف حاصل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح کم ترین سطح پر لانے کے لیئے ”سپورٹ پروگرام “ شروع کیا جارہاہے۔اس پروگرام کے تحت مزید ملازمتیں پید ا کی جائیں گی ۔سعودی شہریوں کی اوسطاََ تنخواہ ،سعودی خواتین کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار مرتب کیا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت سعودی نوجونوں کو فنی تربیت بھی فراہم کرنے کے لیے متعدد نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں