حوثیوں کی گولہ باری سے سعودی سپاہی اور شیرخوار جاں بحق

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:07

حوثیوں کی گولہ باری سے سعودی سپاہی اور شیرخوار جاں بحق
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) یمن کے اندر سے بلا اشتعال گولہ باری کے دو الگ الگ واقعات میں ایک سعودی سپاہی اور ایک شیر خوار بچہ جاں بحق ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجران میں ڈاریکٹوریٹ برائے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ جمعرات کی شام یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے گولے کے نتیجے میں دو سالہ بچہ شہید اور اس کا والد اور بھائی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے داغا گیا گولہ نجران میں سقام کالونی میں ایک مکان پر آگرا جس کے نتیجے میں بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ادھر ایک دوسری اطلاع کے مطابق سرحد پار سے داغے گئے گولے کے نتیجے میں یمن کی سرحد کے قریب جنونی شہر ظہران میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔سعودی وزارت داخلہ نے سرحد پار سے حوثیوں کے حملے میں ایک سپاہی اور بچے سمیت دو افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر پانچ سال بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں