سعودی عرب ، طائف میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 13 اپریل 2018 11:16

سعودی عرب ، طائف میں ٹریفک حادثے میں  3 افراد جاں بحق
طائف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اپریل 2018ء)  سعودی عرب کے شہر طائف میں باحہ جانے والی روڈ پر تیز رفتار گاڑی ٹرانسفارمر سے جا ٹکرائی جس کے نیتجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے اور ایک زخمی ہوا ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول دفاع کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں