سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا امکان ، شہریوں اور تارکین وطن کوخبردار کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اپریل 2018 07:13

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا امکان ، شہریوں اور تارکین وطن کوخبردار کر دیا گیا
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) سعودی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام پر ریاست کے کئی شہروں طائف ، باحہ کمشنری اور الہداء میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ شہریوں اور تارکین وطن کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ندی نالوں کی طرف جانے سے منع کیا ہے کیونکہ گردوغبار کے طوفان ساتھ ہفتے کے آخر میں موسلادھار بارشوں کو امکان ہے ، جس سے سیلابی ریلوں کا بھی خطرہ ہے۔ ریاض اور قصیم کے علاقے پہلے ہی گردوغبار کے طوفان کی زد میں ہے جبکہ گزشتہ روز منگل کوباحہ ریجن موسلادھار باریش ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں