دُبئی: پاکستانی چوکیدار بھارتی لڑکی سے زبردستی بوس و کنار پر گرفتار

ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرکے اُس سے جنسی چھیڑ چھاڑ کی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 13 فروری 2019 10:59

دُبئی: پاکستانی چوکیدار بھارتی لڑکی سے زبردستی بوس و کنار پر گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2019ء) پولیس نے ایک پاکستانی چوکیدار کو جنسی چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے ایک سولہ سال کی لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ اُس کے اپنے بوائے فرینڈ کے تعلق کے بارے میں والدین کو سب کچھ بتا دے گا۔ لیکن اگر لڑکی اُس سے جنسی معاملات میں تعاون کرے تو وہ ایسا نہیں کرے گا۔ لڑکی نے خوفزدہ ہو کر اُس کی بات مان لی جس کے بعد ملزم نے اُس سے جنسی چھیڑ چھاڑ کی۔

28 سالہ پاکستانی چوکیدار نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصّوں کو چھوا اور اُس کے گلے اور ہونٹوں کو بھی متعدد بار چُوما۔ بھارتی لڑکی نے بتایا کہ اُس نے اپنے بوائے فرینڈ کو شام سوا چار بجے گھر پر بُلا رکھا تھا تاکہ دونوں مِل کر اُس کے چھوٹے بھائی کی سالگرہ کی تیاریاں کر سکیں۔

(جاری ہے)

جب ہم شاپنگ کی غرض سے باہر جان کے لیے اپنی رہائشی بلڈنگ کی سیڑھیاں اُتر رہے تو کسی کے قدموں کی چاپ سُنائی دی۔

جب پیچھے مُڑ کر دیکھا تو بلڈنگ کا چوکیدار وہاں کھڑا تھا۔ اس چوکیدار نے ہمیں کہا کہ اُسے پتاہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اس وقت جنسی عمل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس نے میرے بوائے فرینڈ کو ڈرا دھمکا کر تھوڑی دیر کے لیے وہاں سے بھیج دیا۔ اور میں اُس وقت چوکیدار کے ساتھ اکیلی رہ گئی۔ چوکیدار نے اچانک میرے قریب آ کر مجھے اپنی پکڑ میں لے کر کہا کہ بلڈنگ میں ایک کمرہ موجود ہے جہاں وہ اور میں بہت آسانی سے سیکس کا مزہ لے سکتے ہیں۔

اور پھر مجھے اچانک گلے لگا کر میری گردن اور ہونٹوں کو چُومنے لگا۔ اسی دوران میرا بوائے فرینڈ واپس آیا۔ تو وہ ہمیں بلڈنگ کی چوتھی منزل پر لے گیا۔ جہاں ایک خالی فلیٹ میں جا کر اُس نے میرے بوائے فرینڈ کو ایک اور کمرے میں بھیج دیا۔ اور مجھے دُوسرے کمرے میں دھکیل کر مجھ سے ایک بار پھر چُوما چاٹی کرنے لگا اور مجھے اپنے ساتھ چمٹا لیا۔ اچانک مجھے احساس ہوا کہ اگر میں نے مزاحمت نہ کی تو میری عزت لُٹ جائے گی۔

جس پر میں نے اُسے دھکا دیا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ جس پر ملزم نے خوفزدہ ہو گیا اور مجھے وہاں سے جانے دیا۔ اس واقعے سے میں اتنی خوفزدہ ہو گئی کہ میری راتوں کی نیندیں اُڑ گئیں۔ میری ماں نے میری حالت کو تاڑ لیا۔ اس کے اصرار پر میں نے ساری بات اُسے بتا دی۔ جس نے پولیس میں جا کر مقدمہ درج کر ادیا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں