متحدہ عرب امارات کی مقبول و مشہور کڑک میٹھی چائے کی حقیقت بہت تلخ نکلی
کڑک چائے میں شوگر کی بڑی مقدار نے اسے ایک خوفناک میٹھے زہر میں بدل کر رکھ دیا ہے اوسطاً ایک کپ میں تقریباً 20 گرام چینی شامل ہوتی ہے جو ذیا بیطس کو کھُلی دعوت دینے کے مترادف ہے
محمد عرفان جمعہ 14 فروری 2020 17:19
(جاری ہے)
درحقیقت کڑک چائے کے نام پر لوگ اپنے جسم میں میٹھا زہر اُتار رہے ہیں۔
اور ان میں ذائقہ بڑھانے کی خاطر ایسی اشیاء بھی شامل کی جاتی ہیں ،جنہیں ہمیشہ راز میں ہی رکھا جاتا ہے۔حالانکہ حکومت کی جانب سے اضافی شوگر اور مٹھاس والی اشیاء پر 50 فیصد ایکسائز ٹیکس نافذ کیا گیا ہے تاہم یہ کڑک چائے اضافی مٹھاس ہونے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں آنے سے بچ گئی ہے۔اس ٹیکس کے نافذ کرنے کی وجہ ہی امارات میں مقیم افراد کو موٹاپے اور ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچاؤ میں روک تھام کرنا تھا۔ مگر انسانی صحت کے لیے مضر اس چائے پر ابھی تک کسی کا دھیان نہیں جا رہا۔ امارات میں مختلف مقامات پر کڑک چائے فروخت کرنے والوں کی اپنی اپنی ریسیپی ہے، جسے وہ کبھی ظاہر نہیں کرتے۔ جب گلف نیوز کے نمائندے کی جانب سے ان چائے فروشوں سے جاننے کی کوشش کی گئی کہ وہ ایک کپ میں اوسطا کتنا ٹی پاؤڈر اور دیگر اشیاء ملاتے ہیں تو کسی نے بھی تفصیلات ظاہر نہ کیں۔ ہر ایک کا یہی کہنا تھا کہ وہ چائے میں الائچی، دار چینی اور ادرک تو لازمی شامل کرتے ہیں جس سے چائے کا ذائقہ مسحور کُن ہو جاتا ہے، ہر کوئی ان اشیاء کو مختلف تناسب سے مِلاتے ہیں۔ اور پھر چائے پر زعفران کی ایک چٹکی بھی چھڑک دی جاتی ہے۔ اس کڑک چائے کے لیے UHT-ٹیٹرا پیک ملک یا بخارات والا دودھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ ہر کڑک چائے والا مختلف مقدار میں چینی اور دودھ کا استعمال کرتا ہے تاہم صرف یہی مٹھاس نہیں جو کپ میں شامل ہو رہی ہے۔ بلکہ ذائقے کو بڑھانے کی خاطر کچھ خفیہ اشیاء بھی استعمال ہوتی ہیں جن کے باعث ایک کپ چائے میں مٹھاس انتہائی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ایک دُکاندار نے بتایا کہ وہ چائے میں خاص ذائقے کی خاطر چھوٹے سائز کے لوٹس بِسکوف بسکٹس بھی شامل کرتے ہیں۔ ان میں بھی چینی شامل ہوتی ہے۔ اس دُکاندار نے بتایا کہ اُس کا ایک دوست جس کا ایک اور مقام پر کڑک چائے کا کاروبار ہے، وہ چائے میں گلوکوز بسکٹس شامل کرتا ہے۔ ایک گلوکوز بسکٹ میں تقریبًا 8گرام شوگر شامل ہوتی ہے۔ راس الخور میں حال ہی میں کڑک چائے کا ریسٹورنٹ کھولنے والے محمد نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں کڑک چائے بنانے والے بسکٹس، اکلیئرز چاکلیٹ اور سوکھا دودھ ملاتے ہیں۔ جس سے چائے میٹھی اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ امارات میں زیادہ تر ٹیکسی ڈرائیور تیز میٹھے والے چائے پینا پسند کرتے ہیں تاکہ وہ زیادہ دیر تک تازہ دم رہ سکیں۔ اسی وجہ سے دُکاندار بھی تیز چینی والی چائے بناتے ہیں۔ خوفناک بات تو یہ ہے کہ اوسطاً ایک کلو پانی میں 100 گرام چینی ڈالی جاتی ہے جو کہ بہت پریشان کُن بات ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت نے زیادہ چینی والے انرجی ڈرنکس اور مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ ان کے استعمال میں کمی آنے سے لوگوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب نہ ہوں۔ مگر کڑک چائے کی طرف دھیان نہیں دیا جارہا ، جن میں چینی کی بھرمار کی گئی ہوتی ہے۔ جس کے باعث لوگوں کو دِل کے امراض، موٹاپے اور ذیابطیس کا خطرہ بہت بڑھ رہا ہے۔دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
دبئی میں پرائیویٹ سکولز کو فیس میں اضافے کی اجازت دیدی گئی
دبئی میں غیرملکی خاتون کا قبولِ اسلام کے چند گھنٹوں بعد انتقال
یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش
امارات میں شدید بارشیں، دبئی کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام