متحدہ عرب امارات میں مقیم ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کو بڑی رعایت مل گئی
اب تمام ایکسپائرڈ ویزہ رکھنے والے بھی ابوظبی میں کورونا ویکسین مفت لگوا سکیں گے
محمد عرفان ہفتہ 12 جون 2021 12:32
(جاری ہے)
ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی ایکسپائرڈ رہائشی ویزہ ہولڈر یا ایکسپائرڈ انٹری ویزہ ہولڈر بھی ویکسین لگوا سکتا ہے تاکہ اس کی زندگی اور صحت کورونا کے خطرات سے محفوظ رہے۔
ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کو یہ رعایت وبا کے باعث پیدا ہونے والے خصوصی حالات کی وجہ سے دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈر ریاست کے کسی بھی ویکسی نیشن سنٹر پر جا کر اپنی رجسٹریشن کروانے کے بعد مفت ویکسین لگوا سکتا ہے۔واضح رہے کہمتحدہ عرب امارات کورونا ویکسی نیشن کے معاملے میں دُنیا بھر میں اسرائیل کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ یہاں کا بہترین اور جدید ہیلتھ سیکٹر اور اماراتی اداروں کی انتہائی شاندار کارکردگی ہے جس کا مقصد مملکت سے کورونا کا مکمل خاتمہ ہے۔ امارات میں مقیم بالغ افراد کی 100 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دینے کی منزل اب چند ہفتے دور رہ گئی ہے۔ اماراتی حکومت کے مطابق مملکت میں 16 سال سے زائد عمرکی 85 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں ویکسی نیشن کی شرح 96 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (NCEMA)کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا کی ایک کروڑ 35 لاکھ خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔ اس حساب سے روزانہ ویکسی نیشن کی اوسط 78,733 خوراکیں بن رہی ہے۔ اسی رفتار سے ویکسی نیشن جاری رہی تو اگلے 25 روز میں امارات کی مزید 10 فیصد آبادی کو بھی ویکسین لگا دی جائے گی۔ مملکت کی 85فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جن میں تارکِ وطن اور مقامی دونوں افراد شامل ہیں۔ گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران مملکت کی تین فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ امارات میں 12 سے 15 سال کے کم سن افراد کو فائز ر بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ جبکہ جن افراد کو چین کی سائنو فارم ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں ، انہیں چھ ماہ کے بعد اب فائزر ویکسین کا تیسرا انجکشن بھی بوسٹر کے طور پر دیا جارہا ہے، کیونکہ کمزور مدافعت والے افراد میں چھ ماہ کے بعد سائنو فارم ویکسین کا اثر کم ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وائرس کے خلاف موثر مدافعت نہیں ہو پاتی۔ تاہم تیسری خوراک سے ان افراد میں اینٹی باڈی دوبارہ سے طاقت ور ہو جاتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
دبئی میں پرائیویٹ سکولز کو فیس میں اضافے کی اجازت دیدی گئی
دبئی میں غیرملکی خاتون کا قبولِ اسلام کے چند گھنٹوں بعد انتقال
یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش
امارات میں شدید بارشیں، دبئی کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام