دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں دبئی کا رخ کرنے لگے

2022ء کی پہلی ششماہی میں دبئی کے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد تقریباً تین گنا بڑھ گئی

Sajid Ali ساجد علی پیر 8 اگست 2022 16:55

دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں دبئی کا رخ کرنے لگے
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اگست 2022ء ) دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں دبئی کا رخ کرنے لگے اور 2022ء کی پہلی ششماہی میں دبئی کے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد تقریباً تین گنا بڑھ گئی۔ دی نیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی نے 2022 کی پہلی ششماہی میں 7.12 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی میزبانی کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ریکارڈ کیے گئے 2.52 ملین سیاحوں سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے، کیوں کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی منزل بننے کے اپنے ہدف کا تعاقب کر رہا ہے۔

دبئی کا محکمہ اقتصادیات اور سیاحت (DET) نے ایک بیان میں کہا کہ بے مثال چیلنجز اور میکرو اکنامک عوامل کے عالمی معیشت اور سیاحت کے شعبے پر اثرانداز ہونے کے باوجود یہ تعداد امارات کو 2019 کے پہلے چھ مہینوں میں 8.36 ملین آنے والے کووڈ 19 وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے قریب لاتی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ایجنسی نے زائرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ ایکسپو 2020 دبئی سے پیدا ہونے والی رفتار کو قرار دیا، جو امارات کی محفوظ منزل کی حیثیت سے 31 مارچ کو ختم ہوا، جس نے تفریحی اور کاروباری تقریبات کی میزبانی کے ساتھ دبئی شاپنگ فیسٹیول، ورلڈ گورنمنٹ سمٹ اور عربین ٹریول مارکیٹ نے بھی زائرین کی تعداد میں اضافہ کیا۔

دبئی کے ولی عہد اور امارات کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد نے کہا ہے کہ رہنے، کام کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہ بننے کے لیے کی جانے والی کوششوں نے دبئی کے سیاحت کے شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سیاحوں کی آمد کی تعداد میں اضافہ امارت کی معیشت کی لچک اور تحرک کی عکاسی کرتا ہے، بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں تیزی سے اضافہ دبئی کو دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی منزل بننے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ سفر اور سیاحت کا شعبہ دبئی کی غیر تیل کے نجی شعبے کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس نے جون میں تین سالوں میں اپنی تیز ترین رفتار سے توسیع کی، سروے شدہ کاروباروں نے دبئی میں سیاحت سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری کی اطلاع دی ہے کیوں کہ دنیا بھر میں سفری پابندیوں میں نرمی جاری ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں