3 ملکی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
کپتان سلمان علی آغا کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
محمد علی
جمعہ 29 اگست 2025
19:38

(جاری ہے)
تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ یہ سہ فریقی سیریز ایشیا کپ سے قبل ٹیم کی بھرپور تیاری میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے قیادت کو اپنے لیے اعزاز اور ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت اچھے ردھم میں ہے اور کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ سیریز میں فخر زمان پر بھی سب کی نظریں مرکوز ہوں گی جنہیں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں دو رنز مکمل کرنے کے لیے 51 رنز درکار ہیں۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر ہوں گے۔ اس سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ اور شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک سات ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں جن میں قومی ٹیم نے 4 جبکہ افغان ٹیم نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ایک ٹی 20 میچ کھیلا ہے جو جیتا ہے۔ شارجہ اسٹیڈیم بھی گرین شرٹس کے لیے کامیابیوں کی علامت رہا ہے جہاں پاکستان نے 126 ون ڈے میچوں میں سے 83 جیتے جبکہ 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میں سے 6 میں فتح حاصل کی۔ پاکستان اسکواڈ میں کپتان سلمان آغا، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، خوشدل شاہ، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، حسن علی، سفیان مقیم، ابرار احمد، حارث رؤف، سلمان مرزا اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں

پاکستان افغانستان کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب

3 ملکی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا

شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا

شارجہ میں ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد تک رعایت کا اعلان

امارات میں عیدالاضحیٰ پر قربانی سے متعلق وارننگ جاری

پاکستانی بائیکر سید عمر رضوی حادثے میں جاں بحق

صرف تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری پکڑا گیا

امارات سے پاکستان کے سفر کیلئے سپرسیٹ سیل کا اعلان

100 بار کوشش کرنے کے بعد قسمت کی دیوی مہربان

ایئرعربیہ نے مسافروں کو اضافی ہینڈ بیگیج ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی

شارجہ پاکستان بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد، اقتصادی ترقی کے مشترکہ وژن پر اظہار خیال

امارات میں پولیس کے بھیس میں لیپ ٹاپ چور گینگ گرفتار
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
پاکستان افغانستان کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب
-
3 ملکی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
دبئی کی شہزادی شیخہ مَہرہ نے فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی
-
دبئی میں بانجھ پن کے مریض میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کامیاب حمل
-
امریکہ کا مختلف کیٹیگریز میں ویزہ مدت محدود کرنے کا فیصلہ
-
ابوظہبی میں تیل کے ڈبوں میں چھپا کر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر پیرس کے نواحی علاقے میں ایک روزہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
شیخ نھیان بن مبارک کی پاکستان کے سب سے بڑے جشن آزادی پروگرام میں شرکت
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا