لندن برج حملہ، پولیس کی کاروائی کے بعد حملہ آور کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور مبینہ طور پر خود کش جیکٹ پہنے ہوئے تھا، متعدد لوگوں کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 نومبر 2019 20:52

لندن برج حملہ، پولیس کی کاروائی کے بعد حملہ آور کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین29نومبر 2019) لندن برج حملہ، پولیس کی کاروائی کے بعد حملہ آور کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور مبینہ طور پر خود کش جیکٹ پہنے ہوئے تھا، متعدد لوگوں کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشہور زمانہ بریج پر قریب فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں آخری اطلاعات تک حملہ آور کے ہلاک ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں:

بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر حملہ آور نے خود کش جیکت زیب تن کر رکھی تھی تاہم پولیس نے اس کے ارادوں کو ناکام بنا دیا۔

پولیس نے ہنگامی طور پر ایکشن میں آتے ہوئے حملہ آور پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ حملہ اور کی جانب سے چاقو سے متعدد لوگوں پر حملہ کیا گیا جس باعث کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج پر حملے کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

فائرنگ کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیااور لندن بریج سٹیشن کو بھی بند کر دیا ۔پولیس کی جانب سے جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور برج کو ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بھی بند کر دیا گیا۔ برطانوی پولیس کی جانب سے لندن اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ برطانوی پولیس کی جانب سے تاحال اس واقعے کے دہشت گردی کی کاروائی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاہم برطانوی میڈیا اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے رہا ہے۔

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں