برطانیہ ،عالمگیر وبا کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد ہلاک

اتوار 18 جولائی 2021 16:25

برطانیہ ،عالمگیر وبا کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد ہلاک
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) برطانیہ میں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 54 ہزار 674 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق مسلسل دوسرے روز بھی وائرس سے متاثر افرادکی تعداد 50 ہزار سے زائد رہی ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں پابندیاں نرم ہونے کے بعد سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی ہیں۔ کھیلوں کے میدان بھی دوبارہ آباد ہو گئے ہیں۔

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں