متحدہ عرب امارات کا ترقیاتی میدان میں نیا ٹیلنٹ لانے کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ معاہدہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:01

نیو یارک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / بدھ اکتوبر ) متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں، جس کے بعد اماراتی شہریوں کو جونیئر پروفیشنل آفیسر پروگرام کے تحت عالمی ایجنسی میں کل وقتی ملازمت پر رکھا جاسکے گا.

اس معاہدہ پر متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ريم الهاشمی اور یواین ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر ایچیم اسٹینر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تہترویں اجلاس کے موقع پر دستخط کئے.

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ريم الهاشمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا یہ پروگرام 170 ممالک تک پھیلا ہوا ہے، اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی سطحوں پر اس پروگرام کی طویل شراکتداری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ "اس پروگرام سے پائیدارترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے ہمارے انسانی وسائل کو جمع کرنے اورانھیں ترقی دینے میں مدد ملے گی."

یواین ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے دنیا بھر میں نوجوان پروفشنلز کے ساتھ کام کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے، اورہم "نوجوان اماراتیوں کو پائیدار ترقی کے لئے مستقبل کے رہنما بننے میں مدد دینے کے لئے تیار ہیں. "

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں