انسٹا گرام کے فیچرز میں اہم ترین تبدیلی

نیوز فیڈ میں پوسٹس روایتی اسکرولنگ کی بجائے اسٹوریز کی طرح تبدیل ہوں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 27 دسمبر 2018 23:48

انسٹا گرام کے فیچرز میں اہم ترین تبدیلی
نیویارک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 دسمبر 2018ء) :انسٹا گرام نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے زبردست سہولت متعارف کروا دی۔نیوز فیڈ میں پوسٹس روایتی اسکرولنگ کی بجائے اسٹوریز کی طرح تبدیل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کو دنیا کی معروف و مقبول سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔2010 میں وجود پانے والی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام فیس بک کی ملکیت ہے۔

تازہ ترین اور دستیاب معلومات کے مطابق دنیا بھر میں انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد 80کروڑ ہے۔دنیا بھر میں موجود کروڑوں صارفین اپنی اس من پسند سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ کو اپنی تصاویر شئیر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔انسٹا گرام انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

انسٹا گرام کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی سہولتوں کے باعث اب اس کا استعمال مزید آسان ہو چکا ہے۔آج انسٹا گرام میں ایک اور تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک بگ کے نتیجے میں انسٹاگرام کے کچھ صارفین نے اپنی نیوز فیڈ میں اس مثبت تبدیلی کو دیکھا ۔اس تبدیلی کے بعد نیچے کی طرف روایتی اسکرولنگ نہیں کرنا پڑے گی بلکہ اسٹوریز کی طرح پوسٹس تبدیل ہوا کریں گی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انسٹاگرام حکام نے اس تبدیلی کی تصدیق کی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ایک بگ کے نتیجے میں یہ فیچر کچھ صارفین کے پاس پہنچ گیا۔تاہم صارفین کی جانب سے اس تبدیلی پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں