پریانکا اور نک جونس کی طلاق کی خبروں پر اداکارہ کا ردعمل

اداکارہ نے جونس فیملی کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں

اتوار 31 مارچ 2019 19:50

پریانکا اور نک جونس کی طلاق کی خبروں پر اداکارہ کا ردعمل
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2019ء) گزشتہ برس شادی کرنے والی مقبول جوڑی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے ان دنوں اپنی طلاق کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جب کہ اداکارہ نے جونس فیملی کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک برطانوی میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ نک جونس اداکارہ پریانکا سے شادی ختم کرنے کے لیے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرچکے ہیں جس کی وجہ دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ اپنے پروفیشن کی وجہ سے نک جونس کو وقت نہیں دے رہیں ساتھ ہی نک جونس کے اہل خانہ بھی ان سے ناخوش ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پریانکا سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جونس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل اداکارہ کافی نرم مزاج اور سمجھنے والی شخصیت کی مالک تھیں لیکن شادی کے بعد ان کی کچھ عادتیں سامنے آئی ہیں جو ساتھ زندگی گزارنے میں مشکل کا باعث ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں